کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے،مریم اورنگزیب
انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستانی عوام کیلئے مثبت سرگرمی کا باعث بنی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال
منگل 29 نومبر 2022 15:48
(جاری ہے)
انہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی ہو رہے ہیں، پاکستان کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بھی دوبارہ شروع کر دی ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ سیریز کی بحالی اور انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ سے پاکستان کے نوجوانوں اور ڈومیسٹک کرکٹ پر طویل المدت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے دیگر عالمی کرکٹ ٹیموں کا بھی کرکٹ پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے، پاکستان کا ہر فرد کرکٹ کے ساتھ دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی بہترین کرکٹ ٹیمیں ہیں، حال ہی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، یہی جذبہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے عوام کے لئے باکمال تفریح کا موقع ثابت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.