Live Updates

عمران خان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوبھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 نومبر 2022 13:12

عمران خان کی آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور ریاست کے درمیان پچھلے 8 ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے۔

امید ہے نئی لیڈر شپ ریاست اور قوم میں اعتماد کے فقدان کو ختم کرے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف کی کمان سنبھال لی ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھڑی جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دی ۔ تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منقعد ہوئی۔

(جاری ہے)

نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپ دی گئی۔۔ پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔ فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔

لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کی،آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جب کہ نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات