اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں:

مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ، 6 ملزمان کو گرفتار

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزمہ کے پیٹ سے 20 ہیروئن بھرے کیپسولز جبکہ مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمدکرلیں جبکہ دو ملزمان گرفتار کو حراست میں لے لیا،انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بٴْک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں،اٹک نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بٴْک کروائے پارسل سے 1 کلو 400 گرام آئس برآمدبرآمدشدہ منشیات کیچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد پشاور کا رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا،پشاور رنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی ہیں،کار کے خفیہ خانوں سے 10کلو400 گرام ہیروئین برآمد2 ملزمان گرفتارکرلیا ہے،زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمدکرلیں،شاہراہ فیصل کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئین برآمدبرآمدشدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی،نارتھ ناظم آباد کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27کلو600 گرام چرس برآمدکراچی کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا،ترجمان کے مطابق اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کے دوران نوکنڈی سیہان کے عللاقہ سے 1900 کلو افیون اور220 کلو چرس برآمدکرلیں ،ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا۔