کریسنٹ ماڈل سکول طلبا کا ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کا مطالعاتی دورہ

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کے کلاس دہم کمپیوٹر سائنس کے طلبا کو آئی ٹی کے منصوبوں اور بدلتے تقاضوں سے روشناس کروانے کیلئے ارفع ٹاور میں بورڈ آفس کے دورہ کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 17:36

کریسنٹ ماڈل سکول طلبا کا ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کا مطالعاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر 2022ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کے کلاس دہم کمپیوٹر سائنس کے طلبا کو آئی ٹی کے منصوبوں اور بدلتے تقاضوں سے روشناس کروانے کیلئے ارفع ٹاور میں بورڈ آفس کے دورہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلبا پلان 9 انکوبیشن سینٹر بھی گئے جہاں انہیں مختلف سٹارٹ اپس نے انٹرپرنیورشپ کی اہمیت اور اپنی سروسز سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ جہانزیب اکبر نے طلبا کو آئی ٹی کی اہمیت اور پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کے بارے میں لیکچر بھی دیا۔ طلبا نے بتایا کہ نصاب میں پڑھائی جانیوالی چیزوں کو عملی طور پر دیکھ کر انہیں بہت زیادہ معلومات اور آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :