Live Updates

حکومت کا عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

سیاست نام ہی روادی کا ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے‘ اس کے بعد لائحہ عمل سامنے آئے گا۔ وفاقی وزراء کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:04

حکومت کا عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) وفاقی حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ سیاست نام ہی روادی کا ہے، وزیراعظم شہباز شریف حکومتی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے، اس کے بعد لائحہ عمل سامنے آئے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مذاکرات سے ہم نے انکار نہیں کیا لیکن یہ واحد سیاست دان ہے جو کہتا تھا کہ میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا اور کل اس نے یوٹرن لے لیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی بات پر ساتھی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اس کے بعد لائحہ عمل سامنے آئے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں؟ اس پر فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر اپنے قائد نواز شریف سے مشاورت کرنی ہے پھر پنجاب منیں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ کریں گے، اگر پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو بھی وفاقی حکومت برقرار رہے گی اور پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں تو ہم بہتر پوزیشن سے میں ہوں گے کیوں کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کوئی پاپولر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہی میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، اب عمران خان نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے، اس پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے کیوں کہ سیاست نام ہی روادی کا ہے جب کہ مران خان پونے 4 سال تک وزیر اعظم رہے، انہوں نے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی، انہوں نے بطور وزیر اعظم آئینی تقرری پر مشاورت بھی نہیں کی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، انہوں نے کچھ نہیں کرنا نہ ہی اسمبلی توڑنی ہے لہذا کچھ نہیں کرنے جارہے، جس صوبے کی اسمبلی توریں گے، وہاں الیکشن کروا دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات