Live Updates

پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے،‏ شیری رحمان

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:16

پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے،‏ شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) ‏ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے،ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو۔

یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے،وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے؟ ‏اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی لیکن اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات