آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کے مشاعرے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی خصوصی شرکت

اردو جذبات اور دلوں میں راستہ بنانے کی زبان ہے،افتخار عارف کے ہمراہ بیٹھنا میرے لیے اعزاز ہے،ہمیں اردو میں بول کر فخر محسوس کرنا چاہئے،گورنر سندھ

اتوار 4 دسمبر 2022 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کے مشاعرے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ، مجھے یہاں آپ تمام لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں آپ جیسے شعراء کے درمیان ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھے اس صوبے کا گورنر کا عہدہ دیا ہے ، میری یہ کوشش ہوں گی کہ بحیثیت گورنر عوام کے دلوں میں گھر کرسکو نہ کہ مقبول ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس کا دعوت نامہ اردو میں ہونا چاہیے تھا ، اردو جذبات اور دلوں میں راستہ بنانے کی زبان ہے، قائد اعظم نے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا ، ہمیں اردو میں بول کر فخر محسوس کرنا چاہئے، کوشش کرتا ہوں کہ جہاں جاؤں اردو میں بات کرو، افتخار عارف کے ہمراہ بیٹھنا میرے لئے اعزاز ہے۔