افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے,آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ہمراہ ملکی دفاع کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں خواجہ رمیض حسن

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 5 دسمبر 2022 14:11

افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2022ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ افواجِ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہو، پہلی اسلامی نیوکلیئر طاقت کی حامل افواجِ پاکستان میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ہمراہ ملکی دفاع کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، افواجِ پاکستان اور قوم ملکی بقا کے لئے کسی بھی قسم کے سمجھوتے پر تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر کو ابھی تک میڈیا ٹارگٹ کیا جارہا ہے، بیرونی ممالک سے ادارے کی ساکھ اور افسران کے وقار کو مجروح کرنے کی مذموم سازش جاری ہے