Live Updates

وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے لندن سے آئے اوورسیز پاکستانیز وفد کی ملاقات

اب اوورسیز پاکستانیز ان لائن کسی بھی طرح کی انفارمیشن کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے حاصل کر سکتے ہیں‘مخدوم سید طارق محمود الحسن

پیر 5 دسمبر 2022 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے اوورسیز پاکستانیز وفد سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں تمام سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔

ون ونڈو میں مال مرکز، نادرا، ایل ڈی اے کا ڈیسک سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دیار غیر بسنے والے پاکستانیز کسی بھی پریشانی کے بغیر فوری اپنا زمینی فرد کا ریکارڈ حاصل کرے سکتے ہیں۔ اس طرح ناراد کے ڈیسک سے فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ بھی اپڈیٹ یا نئے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز وفد کو بتایا کہ ایل ڈی اے، اینٹی کرپشن اور لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کی مدد کے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی زیر نگرانی ڈیسک قائم کرئے گئے ہیں۔

جہاں اوورسیز پاکستانیز کو ہمہ وقت سہولیات فراہم کی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے سٹم کو آن لائن کر دیا ہے۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے تمام تر انفارمیشن آن لائن فراہم کر دی ہے۔ وہ دنیا بھر سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے اپنی معلومات بغیر کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں۔

وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کام اور فراہم کی جانیوالی تمام کے بارے اندرون اور بیرون ممالک آگاہی مہم بھی دی جائے رہی ہیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانیز کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے بارے آگاہی دی جائے اور وہ اپنے مسائل سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات