گہری دھند،موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند

منگل 6 دسمبر 2022 12:03

گہری دھند،موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) گہری دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی اور موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند کی گئی،اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند کی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند چھائے رہی۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔