گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدکی لاقات

تاجروں و صنعت کاروں کو درپیش مسائل انہیں ممکنہ مراعات کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 8 دسمبر 2022 17:00

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدکی لاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تاجروں و صنعت کاروں کو درپیش مسائل، اسٹیٹ بینک کی جانب سے انہیں ممکنہ مراعات کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پر عملدرآمد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے باعث خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایکسپورٹرز کو مراعات دی جانا ضروری ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے گورنرنے کہا کہ تاجروں و صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔