
پشاور: عالمی ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے نشتر ہال میں سیمینار کا انعقاد
جمعرات 8 دسمبر 2022 20:00
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نعمان اسلم، ڈائریکٹر نیب محمد وقار، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ امجد علی خان، چیئرپرسن خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن مسز فرح حامد، سابق سفیر رستم شاہ مہمند، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک اور روح اللہ مدنی بھی موجود تھے۔
سیمینار میں انتظامی سیکرٹریز، سرکاری افسران، اساتذہ، وکلا، طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعبہ جات میں خدمات کی بہتر انجام دہی کے لئے شفافیت اور دیانتداری نہایت ضروری ہے، کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتا ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں، اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نعمان اسلم کا کہنا تھا کہ نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی کے تحت تین مراحل ہیں جس میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا، بچاو کیلئے اقدامات اور سزائیں شامل ہیں، عالمی ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی منانے اور سیمینار کے انعقاد کا مقصد رشوت ستانی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے خیبر پختونخوا میں 27 کروڑ روپے سے زائد ریکور کئے ہیں جس کا چیک چیف سیکرٹری کو دیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ امجد علی خان نے کہا کہ عالمی دن برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ہم سب نے مل کرپشن کے خاتمے اور روک تھام کیلئے تجدید عہد کرنا ہے۔ امجد علی خان نے کہا کہ صوبے میں 160 سرکاری ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں چارج کیا گیا ہے جن میں سے 132 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے امسال 485 نئی انکوائریاں شروع کی ہیں اور 48 کروڑ روپے سے زائد ریکور کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.