ڈی سی لاہور کا سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 10 دسمبر 2022 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2022ء) ڈی سی لاہور محمد علی نے گزشتہ سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا- انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا اور سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس کا جائزہ لیا- ڈی سی لاہور نے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے ک بھی ا جائزہ لیااور لہسن اور پیاز کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر 2 دوکانداوں کو گرفتار کروا دیا- انہوں نے سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور سبزی و فروٹ منڈی کے باہر ایک اور منڈی کے لگنے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو فوری طور پر منڈی کو ختم کروانے کے احکامات جاری کیے- ڈی سی لاہور نے سبزی و فروٹ منڈی میں خریداری پر آئے ہوئے شہریوں سے بھی سبزی و پھلوں کی قیمتوں کے بارے دریافت کیا-

متعلقہ عنوان :