جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کی جانب سے شفیع محمد کرنانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 18 دسمبر 2022 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2022ء) جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کے کارکنان نے شہید شفیع محمد کرنانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت شبیر جمالی،نصیر منگی،قیوم ابڑو و دیگر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں و کارکنان نے کہاکہ قومپرست کارکنان کیساتھ ریاستی اداروں کی زیادتیاں بڑھ گئی ہیں سائین جی ایم سید کا پر امن مشن جاری رکھا جائیگا مظاہرین نے بالا حکام سے شہید شفیع محمد کرنانی کے قتل کا نوٹس لیکر ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :