ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے، یوآف گیلنٹ

غزہ سے راکٹ فائر ہوئے تو سخت اقدامات کئے جائیں گے، نئے اسرائیلی وزیر دفاع

پیر 2 جنوری 2023 12:25

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2023ء) اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے۔ یواف گیلنٹ نے نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی حکومت میں اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں۔

(جاری ہے)

یوآف گیلنٹ نے زور دیا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کو یوآف گیلنٹ کو وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔64 سالہ گیلنٹ، سدرن فرنٹ کے سابق کمانڈر تھے اور وہ نیتن یاہو کے کٹر حامی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ گذشتہ حکومتوں میں بھی کئی وزارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔