بحریہ عرب کے سرکریک ایریا میں مچھیروں سمیت کشتی ڈوب گئی

جمعہ 6 جنوری 2023 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2023ء) بحریہ عرب کے سرکریک ایریا میں مچھیروں سمیت کشتی ڈوب گئی،32 گھنٹوں کے بعد اطلاع ملنے پر پاک نیوی کے جوانوں نے ریسکیو کر چار ماہی گیروں کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ عرب کھلے سمندر میں مچھلی کا شکارنے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی جس کے سبب 4 ماہی گیر لاپتا وگئے،دوسری جانب پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی رہنمائوں نور محمد تھہیمورنے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کے ماہی گیروں کی کشتی کے ڈوبنے 32 گھنٹے بعد اطلاع پاک نیوی کو ملنے پر پاک نیوی کے جوانوں نے ریسکیو کر کے لاپتہ ماہیگیروں کو سمندر سے ڈھونڈ نکالا اور ان کی زندگیا بچائی گئی ہیں،انہوں کہا کے ہم اور ماہیگیروں کے ورثاکی جانب پاک نیوی کے جوانوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ماہیگیروں کی جانیں بچائی ہیں،جب کے ریسکیو کے زریعے بچنے والے ماہیگیروں ساحلی پٹی پر آئل تلاش کرنے والی پی پی ایل کمپنی میں رکھا گیا ہے جہاں سے ماہیگیروں کو اپنے گائوں پہنچایا جائے گا۔