بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ

صوبے بھی کسی بھی مقام پر 5 سے زیادہ لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اگست 2025 21:50

بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ، صوبے بھی کسی بھی مقام پر 5 سے زیادہ لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی، دفعہ144کے تحت ریلیوں، جلسہ جلوس کے علاوہ ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش ، ماسک یا مفلر جس سے شناخت چھپنے کاامکان ہو کے استعمال پر 15دن کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کالے شیشوں کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے دفعہ144سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔