فیصل آباد ضلعی پولیس میں کانسٹیبل ‘لیڈی کانسٹیبل‘ ڈرائیور کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی لسٹیں جاری

پیر 9 جنوری 2023 13:59

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2023ء) فیصل آباد ضلعی پولیس میں کانسٹیبل ‘لیڈی کانسٹیبل‘ ڈرائیور کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی لسٹیں جاری‘پولیس لائنز میں تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے 2452امیدواروں کے نام‘ولدیت‘ شناختی کارڈ نمبراور حاصل کردہ نمبروں کی فہرستیں آویزاں‘انٹرویو کے لئے خالی آسامیوں کے لحاظ سے صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ہی بلایا جائے گا کانسٹیبل ‘لیڈی کانسٹیبل کے تحریری امتحان میں درخواست نمبری 19273محمد اویس ولد محمد نواز 87.5فیصد مارکس حاصل کرکے سرفہرست رہے جبکہ دوسرے نمبرپر طلحہ ارشاد ولد ارشاد احمد نی84.5 فیصد اورطیب علی ولد شمشاد علی نے 82.5فیصد نمبرحاصل کئے جبکہ محمد احمد ولد عبدالحمید نے 43.5فیصد نمبرحاصل کئے اس طرح 2452امید واروں نے 40فیصد سے زائد نمبرحاصل کئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 40فیصد نمبرحاصل کرنا امیدواروں کی کامیابی کیلئے لازمی تھا۔ٹریفک اسسٹنٹ کے لئے 1258امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :