کبری خان کی درخواست پر27 سوشل میڈیا اکائونٹس کیخلاف کارروائی کا آغاز
درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے، پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکانٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے،ایف آئی اے
پیر 9 جنوری 2023 15:11
(جاری ہے)
گو عادل راجہ نے واضح نام نہیں لیے تھے تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خان ، سجل علی اور مہوش حیات کے نام گردش کرنے لگے اور اداکارائوں کے خلاف نفرت آمیز ٹویٹس دیکھنے میں آئیں۔
اداکارہ نے 5 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ من گھڑت الزامات سے ان سمیت دیگر اداکارائوں کا وقارمجروح کیا ہے۔ درخواست میں 14 ٹوئٹر اور 13 انسٹا گرام سمیت 27 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکیے جانے کے بعد عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔پیرکوہونے والی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکانٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔کبری خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ یو ٹیوبرسابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکارائوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کرتذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکارائوں کی عزت و وقار کو مجروح کیا گیا۔درخواست کے متن کے مطابق یوٹیوبرعادل فاروق راجہ بعد میں ایک اوروضاحتی ویڈیومیں اپنے پہلے والے موقف سے مکرگئے ، اس دوران اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
-
فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
-
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں :اداکار وکی کوشل کا انکشاف
-
اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان
-
اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے
-
ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذرت کرلی
-
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہرکھڑا رہا، راجکمار راؤ
-
لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیارنہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
-
سلمان خان شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، شرمین سیگل
-
انو ملک کو اپنے 23 سال پرانے گانے کا ’’انعام‘‘ ملنے لگا
-
پاکستانی فلم ’دی کرونیکلزآف عمرو عیار‘ کینزفلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.