Live Updates

ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو اپنی مشکوک آڈیوز ویڈیو زکی وضاحت کرنا ہوگی، علماء و مشائخ ونگ پنجاب

معاملے پر خاموشی اختیار کرکے نوجوان نسل کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،نوجوان نسل میں حیاء پاکستان کی محبت اور اداروں کے لحاظ کو فروغ دینا ہوگا، ڈاکٹر مفتی انتخاب

بدھ 11 جنوری 2023 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2023ء) علماء و مشائخ ونگ پنجاب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو اپنی مشکوک آڈیوز ویڈیو زکی وضاحت کرنا ہوگی، معاملے پر خاموشی اختیار کرکے نوجوان نسل کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،نوجوان نسل میں حیاء پاکستان کی محبت اور اداروں کے لحاظ کو فروغ دینا ہوگا۔علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹرمفتی انتخاب احمد نوری ودیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو اپنی مشکوک آڈیوز ویڈیو زکی وضاحت کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر انتخاب احمد نوری نے کہاکہ ان پر خاموشی اختیار کرکے نوجوان نسل کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،نوجوان نسل میں حیاء پاکستان کی محبت اور اداروں کے لحاظ کو فروغ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت نے ابتک پاکستان میں جھوٹ اور بے حیائی کو فروغ دیا ،یہ پاکستانی معاشرے مشرقی روایات اور اسلام کے منافی ہے۔ڈاکٹر انتخاب احمد نوری نے کہاکہ ہمیں ایسی منفی سیاست کو رد کرنا ہوگا تاکہ حیاء دار اور مشرقی روایات سے معمور معاشرہ پروان چڑھے۔

انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل کو اپنی دینی معاشرتی تہذیبی کلچر پر قائم رہنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بے حیائی بے راہ روی اور ذہنی مریض ماحول سے نجات حاصل کی جائے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کی مگر عمل اس کے بالکل خلاف کیا،ہم عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر انتخاب احمد نوری نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی میں فوج کے افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

شہدا کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو اسوقت عدم استحکام معاشی صورتحال دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان اسلام کے نام پر، وجود پر آیا جس میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے ،پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے دنیا کے نقشے پر یہ فکری نظریاتی ریاست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کے ساتھ پاکسیان بنانے میں علماء کرام کا اہم کردار رہا ۔

انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستاننکے اندر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیئے کبھی مذہبی منافرت کی سازش کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ یہود نے منصوبے کے تحت سیاست کے طور پر ایک بیج پی ٹی آئی کی صورت میں بویا ،پانچ چھ سال سے ریاست مدینہ کے نام پر عوام پر انسانت سوز ظلم کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ہر بیان ایاک نعبد وایاک نستعین سے شروع ہوتا ہے مگر نوجوانوں کو مذہبی فرقہ واریت کا بیج بو دیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ اپنی قوم سے نوجوانوں کے والدین سے یہ کہتے ہیں کہ خدارا،اپنی مشرقی اور خاندانی روایات کو سامنے رکھیں ۔انہوںنے کہاکہ حالیہ دنوں میں ویڈیو آڈیوز پر عمران خان کی جانب سے خاموشی کیا ہی ، پاکستان کے علماء کرام میں تشویش ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویدار کے شر سے بچایا جا ئے ۔ انہوںنے کہاکہ چند ماہ سے پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے معاشی بحران اور دہشتگردی کی نئی لہر نے جنم لے لیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ بھی اب یہ کہتے ہیں کہ الیکشن کا انتظار کر لینا چاہیے ،عمران خان اور ان کے حواری پاکستان کو کس سمت میں لے کر جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ملک میں سیاسی معاشی بحران پیدا کیا گیا،لوگ پریشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ صوبوں کا اختیار ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کم کریں ،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا،صوبے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔

انہوںنے کہاکہ قتل وغارت ڈکیتی چوری لاء اینڈ آڈر کی صورتحال بہتر بنانے کی ذمہ داری وزراء اعلیٰ پر ہے ،جہاں ان کی چار حکومتیں ہیں انھیں کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کو چھوڑ کر صوبائی معاملات سیدھے کریں ،وہ ہم سے اور ہم ان سے ہیں ہم پہلے سے بڑھ کر اپنی اداروں کے ساتھ لڑیں گے ،وطن پاکستان کے ایک ایک ذرہ کی حفاظت کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے ،اگر ادارے کمزور ہوئے تو ملک بھی کمزور ہوگا جس کے ہم سب متحمل نہیں ہو سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات