آصف زرداری سے دوبارہ دوستی ہوسکتی ہے، ذوالفقار مرزا

آصف زرداری سے اختلاف ایم کیو ایم سے اتحاد پر ہوئے تھے،سابق وزیر داخلہ سندھ

ہفتہ 14 جنوری 2023 17:31

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2023ء) سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی ہوسکتی ہے لیکن بدین میں بٹھائے ہوئے چوروں سے نہیں۔

(جاری ہے)

ٹنڈوباگو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے اختلاف ایم کیو ایم سے اتحاد پر ہوئے تھے۔انہوںنے کہا کہ ضلع بدین میں زرداری کا چور ٹولہ مجھے ہرا نہیں سکتا۔