جھالاوان میڈیکل کالج سے متعلق امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیرصدارت اجلاس ہوگا،صابر حاین قلندرانی

ہفتہ 14 جنوری 2023 22:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2023ء) جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار صدر صابر حاین قلندرانی ،محمداسلم کرد ،عبدالسلام مینگل ،بشیراحمد رئیسانی ،محمد رفیق موسیانی ودیگر نے کہاہے کہ مذاکراتی اجلاس میں منظور کردہ حتمی نکات درج ذیل ہیںجھالاوان میڈیکل کالج سے متعلق امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیرصدارت اجلاس ہوگاجس میں مہمان خصوصی ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ہونگے ۔

اس اجلاس میں موجودہ پرنسپل ڈاکٹر نور احمد مغیری سابق پرنسپل ڈاکٹر منیر سمالانی اور جھالاوان ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہوں گے ،عمل درآمد کے حوالے سے گھر انٹر ایم پی اے ہوں گے۔محکمہ حیوانات، محکمہ تعلیم ،زراعت ،صحت ،جنگلات، سمال انڈسٹریز سمیت تمام محکمہ جات میں ایک سے لے کر چار اسکیل کے غیر مقامی تعینات افراد کو ڈپٹی کمشنر خضدار ایم پی اے خضدار کے توسط سے منسوخ کرنے کے لئے باقاعدہ ان کی تنخواہوں کی بندش کے سلسلے میں خزانہ کو لیٹر جاری کریگا اور سی ٹی ایس پی کو کالعدم قراردیئے جانے کے حوالے سے ہائی کورٹ بلوچستان کے فیصلے اور نوٹیفیکیشن ملنے پر ایم پی اے خضدار محکمہ حیوانات کی تمام ملازمتوں کو منسوخ کرائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بالخصوص ٹیچنگ ہسپتال میں نوتعمیرشدہ بلڈنگ میں استعمال شدہ ناقص میٹریل کا نشان دہی کی بنیاد پر ایکسین بی اینڈ آر لیاقت موسیانی ناقص مٹیریل کو ختم کرکے جھالاوان ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر اصل نقشے کے مطابق تمام مراحل کو ذمہ داری کے ساتھ مکمل کرے گا کلرک ہاؤسنگ سکیم کے متعلق فیصلے کا اختیار ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کو حاصل ہے وہ ایپکا کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت اور تعاون سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گا غلہ بیج کی فراہمی کے سلسلے میں اے ڈی سی سراج بلوچ زراعت آفیسر منیر مینگل نادر مسیح کاجھالاوان ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون اور مطالبہ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیامنشیات کے متعلق جہاں کہیں بھی نشاندہی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ و ڈپٹی کمشنر خضدار ترجیحی بنیاد پر بلا تفریق کارروائی کرے گابد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کو ہر صورت میں روکا جائے گا پولیس میں نفری کی کمی کے پیش نظر ضلع خضدار سے دیگر اضلاع میں بھیجے جانے والے پولیس اہلکاروں کو ایم پی اے خضدار واپس بلانے اور ملازمتوں کے ساتھ دیگر اضلاع کے منتقل کئے جانے والے پولیس ملازمین بالخصوص 26 ملازمین کو کوسٹل ہائی وے سے واپس خضدار لانے کے لیے آئی جی بلوچستان سے فوری مطالبہ کر کے واپسی کو یقینی بنائے گاایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کیسکو افسران و جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدار کا مشترکہ اجلاس ہوگا بجلی بحران کے خاتمے کے حوالے سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ،ہسپتال ، بجلی لائن کے مالی بجٹ کا مسئلہ ایم پی اے خضدار حل کرکے جلد سے جلد فعال کرنے میں کردار ادا کر ے گاسول ہسپتال ، ٹراما سنٹر ،لیبر ہسپتال کو فعال کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ایم پی اے میر یونس عزیز زہری کی موجودگی میں ڈی ایچ او جھالاوان ایکشن کمیٹی کے نمائندے عنقریب اجلاس بلاکر جلد از جلد فعال کرنے میں کردار ادا کرینگے بولان مائننگ سے متعلقہ معاملات اور مزدوروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آر ایم پی پی ایل کے بالا آفیسران کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ایم پی اے میر یونس عزیز زہری اور جھالاوان ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہوکر معاملات کے حل کے متعلق یقینی پیشرفت کو عملی بنائینگے معذور ، خواتین اور اقلیتی 5 کوٹہ پر تمام محکمہ جات میں عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ میرٹ کے مطابق عملی پیشرفت کرکے تمام محکمہ جات کو پابند کرینگیلینڈ مافیا کے خلاف نشاندہی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔

کوشک ، جھالاوان اڈہ، عدالت کے سامنے کھڈوں پر مرمت کا کام جاری ہے میونسپل کارپوریشن خضدار کے 8 تا 10 غیر مقامی افراد کے خلاف چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ایکشن لے گاپیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مطالبات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی ایچ او چئیرمن آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی عبد الحمید بلوچ اور فیڈریشن کے نمائندے اجلاس میں مل بیٹھ کر متعلقہ معاملات کا حل نکالیں گے۔