ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست

پیر 16 جنوری 2023 17:30

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2023ء) ضلع کونسل بدین اور میونسپل کمیٹی بدین میں جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست ملی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بدین میں بھی کامیابی حاصل کرلی، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی تمام 9 نشستیں بھی جیت لی ہیں۔ماتلی کی بارہ میں سے 11 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ادھر جی ایم سید کے قصبے سن کے علاوہ تقریباً تمام ٹاو?ن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔