توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

جمعرات 19 جنوری 2023 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیرسماعت توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ نیب کی جانب سے گواہان کی فہرست سے ایک گواہ کو ملک سے باہر ہونے کے باعث نکال دیاگیاہے کیونکہ نیب گواہ آسٹریلیا میں ہے پیش نہیں ہو سکے گا،دوران سماعت نیب گواہ محمد یاسین کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے نیب گواہ محمد یاسین کو بیان قلمبند کروانے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔