بھارتی ریسلرز کا ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر پر خاتون کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام
خواتین ریسلرز کو زبان کھولنے کی صورت میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے حکام کی طرف سے قتل تک کی دھمکیاں دی جاتی ہیں :ونیش پھوگاٹ
ذیشان مہتاب جمعہ 20 جنوری 2023 12:02
(جاری ہے)
احتجاج میں خواتین ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو فوراً عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ونیش پھوگاٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین ریسلرز کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں اس وقت تک شرکت نہیں کریں گی جب تک برج بھوشن سنگھ کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا۔ ونیش پھوگاٹ کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بھی یہ مطالبہ دہرایا گیا۔ خاتون ریسلر نے کہا کہ ”ہم پر جنسی حملے کیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اگر تم نے زبان کھولی تو ہم تمہارا کیریئر تباہ کر دیں گے۔ فیڈریشن کے اراکین خواتین ریسلرز پر شرمناک جملے کستے ہیں۔“ واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کے ساتھ احتجاج کرنے والی 30سے زائد ریسلرز میں سنگیتا پھوگاٹ، ستیاورت ملک، جتندر کنہا ، ساکشی ملک، سریتا موڑ اور سمیت ملک و دیگر شامل تھیں۔ ریسلرز کے ان الزامات کا بھارتی حکومت نے فوری طور پر نوٹس لے لیا اور ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ سے 72 گھنٹے کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ وضاحت نہ کرنے پر ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.