یوای ٹی لاہور،نئی داخلہ پالیسی، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول جاری،3مارچ آخری تاریخ

نئی داخلہ پالیسی،یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ پنجاب بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے لازم قرار

پیر 23 جنوری 2023 16:28

یوای ٹی لاہور،نئی داخلہ پالیسی، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2023ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروگرامز میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ ((ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3مارچ ہے۔یو ای ٹی نے نئے داخلوں کیلئے نئی داخلہ پالیسی متعارف کروا دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب طلبا فرسٹ ایئر کی بنیاد پر یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹرڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

طلبا1800روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبربذریعہ ایچ بی ایل آن لائن بینکنگ اور HBL KONNECTکے ذریعے آن لائن حاصل کریں گے۔ جبکہ نان ای کیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر 13 فروری تک ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے۔پنجاب کے تمام طلبا جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہو گا ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے نئی داخلہ پالیسی کے مطابق یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں شرکت نا کرنے والے امیدوارکسی بھی سرکاری یا نجی انجینئرنگ ادارے کے انڈرگریجوایٹ پروگرام میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ رواں سال یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ 13 تا 17 مارچ منعقد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :