حسن ابدال بار الیکشن جیتنے پر جماعت اسلامی کے وفد کی نومنتخب صدر و عہدیداران کو مبارکباد

پیر 23 جنوری 2023 16:42

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2023ء) حسن ابدال بار الیکشن جیتنے پر جماعت اسلامی کے وفد نے نومنتخب صدر آصف خان ایڈووکیٹ اور انکی ساری کابینہ کو مبارکباد دی ، گلدستہ اور مٹھائی پیش کی ، جماعت اسلامی کے وفد میں امیدوار این اے 49 اقبال خان ، امیدوار پی پی 2 سردار اویس مرزا ، صدر سیاسی کمیٹی حسن ابدال چوہدری زاہد ، امیر جماعت اسلامی نورالامین ، صدر جے آئی یوتھ ضلع اٹک چوہدری اعظم گجر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل حسن ابدال دلشاد جنجوعہ ، سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان ، چوہدری افتحار بھی موجود تھے۔