رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ انڈونیشیا سے اشیا ئےخوردونوش برآمد کی گئیں

منگل 24 جنوری 2023 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ اشیا ئے خوردونوش انڈونیشیا سے برآمد کیں ۔ ایف بی آر نے پاکستان میں اشیا خوردونوش امپورٹ کرنے والے 15ممالک کی فہرست جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال 2022-23کے دوران سب سے زیادہ انڈونیشیا سے 1960ملین ڈالر کی اشیامنگوائی گئیں،دیگر ممالک میں برازیل سے 244ملین ڈالر، یوکرین سے 37.75ملین ڈالر، ملائیشیا سے 242ملین ڈالر ، کینیا سے 260ملین ڈالر ،امریکا سے 157ملین ڈالر ،چین سے 126ملین ڈالر ،افغانستان سے 208ملین ڈالر ،آسٹریلیا سے 227ملین ڈالر ،متحدہ عرب امارات سے 13ملین ڈالر ،روس سے 300ملین ڈالر ،ارجینٹینا145ملین ڈالر،تھائی لینڈ سے 45ملین ڈالر،کینیڈا 135ملین ڈالر جبکہ نیدر لینڈ سے 49ملین ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا برآمد کی گئیں ۔

یوکرین سے کھانے پینے کی اشیامنگوانے میں رواں مالی سال کے دوران 94فیصد کمی آئی ہے ۔