الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 13 ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

منگل 24 جنوری 2023 19:28

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 13 ارکان پارلیمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 13 ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 گجرات۔IV سے چوہدری عابد رضا، این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ۔I سے چوہدری خالد جاوید، این اے 169 بہاولنگر۔

IV سے نور الحسن تنویر، این اے 175 رحیم یار خان۔

(جاری ہے)

I سے سید مبین احمد، این اے 181 مظفرگڑھ۔I سے محمد شبیر علی، این اے 264 کوئٹہ۔I سے عصمت اﷲ اور غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشست سے لعل چند کی رکنیت اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کر دی گئی ہے۔ پنجاب سے سینیٹر کامران مائیکل، سندھ سے سینیٹر سیف اﷲ ابڑو، کے پی کے سے سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر ثانیہ نشتر جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 8 شکارپور۔II سے محمد شہریار خان مہر اور پی ایس۔32 خیرپور۔VII سے سید محمد راشد شاہ کی بھی اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔