قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہیزا ٹیکنالوجیز کا گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم وتربیت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کام کرنے پراتفاق

منگل 24 جنوری 2023 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہیزا ٹیکنالوجیز مل کر گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم وتربیت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کام کرینگے۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس بات پر اتفاق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ہیزا ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو اظہر حسین سندو کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیاگیا۔

ملاقات میں دونوں اداروں کے ذمہ داران نے گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجیز کو آگے لانے اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا گریجویٹس کے اندر ٹیکنالوجیز کے حصول اور استعمال کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی بات کی اور یہ طے کیاکہ اس منصوبے کے تحت جامعہ قراقرم کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو مزید بہتر کرتے ہوئے شعبے کے تمام لیبارٹریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے اور طلبا کو ایسی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاکہ جو عالمی مارکیٹ میں باآسانی جاب حاصل کرسیں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ہیزا کے چیف ایگزیکٹیونے گزشتہ تین سالوں میں جامعہ قراقرم کے اندر معیاری تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ جامعہ کی بہتری کے لیے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :