ناظم امتحانات جامعہ کراچی نے بی کام سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 24 جنوری 2023 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2023ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی کام ریگولر سال اول کے امتحانات میں 1161 طلبہ شریک ہوئے،459 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 702 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 39.53 فیصدرہا۔بی کام پرائیوٹ سال اول کے امتحانات میں 464 طلبہ شریک ہوئے،124 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 340 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب26.72 فیصدرہا

متعلقہ عنوان :