
محکمہ زراعت پنجاب نکی بہاریہ مکئی کی کاشت بارے ہدایات جاری
بدھ 25 جنوری 2023 16:44
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مکئی کی پیداوار میں اضافہ کی بنیادی وجہ ہائبرڈ بیج اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کا استعمال ہے کیونکہ ہائبرڈ اقسام بہترین پیداواری صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان دوغلی اقسام میں گرم اور خشک موسمی حالات کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے۔ ان ہائبرڈ اقسام کی چھلیاں عام طور پر آخری سرے تک دانوں سے بھری ہوتی ہیں۔ ہائبرڈ اقسام کا قد درمیانہ، تنا اور جڑیں مضبوط ہوتیں ہیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ کھاد برداشت کر لیتی ہیں اور گرنے سے محفوظ رہتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بہاریہ مکئی زیا دہ تر وٹو ں پر کا شت کی جاتی ہے، وٹوں پر کاشت کے لیے صاف ستھرا، صحت مند، خالص اور 90فیصد سے زائد روئیدگی رکھنے والا 8سے 10کلو گرام جبکہ بذریعہ سنگل رو کاٹن ڈرل (صرف بارانی علاقے)12سے 15کلو گرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیج کو ابتدائی مرحلہ میں رس چوسنے والے کیڑوں خصوصا کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچا نے کے لیے اومیڈا کلو پرڈ 70WS یا تھایا میتھو کزام 70WS بحساب 5گرام فی کلو گرام بیج اور بیماریوں کے حملہ سے بچا نے کے لیے تھائیو فینیٹ میتھائل 70WP یا بینومل 50WPبحساب 2گرام فی کلو گرام لگا کر کاشت کریں۔ زمین کی ابتدائی تیا ری اس کھیت میں بو ئی گئی سابقہ فصل کو مدِنظر رکھتے ہوئے کریں۔اگر مکئی آلو ں والے کھیتو ں میں کا شت کر نی ہو تو پھر اس میں دوسے تین مر تبہ ہل چلا کر سہا گہ دیں ۔بوائی کے لیے زمین کی حتمی تیاری کا مرحلہ رانی سے شروع ہوتا ہے۔ زمین کی پہلی تیا ری مکمل کر نے کے بعد 10سے 12ٹن فی ایکڑ گو بر کی اچھی طرح گلی سڑی کھا د ڈا ل کر اسے کھیت میں بکھیر نے کے بعد بوا ئی کے لیے را نی کریں۔زمین وتر آنے کے بعد سب سے پہلے سہا گہ دیں تا کہ کھیت میں ڈھیلے وغیر ہ نہ بنیں۔ اس کے بعد زمین کو بوا ئی کے لیے تیا ر کیا جا ئے لیکن تیا ر کر نے سے پہلے مصنو عی کھادو ں کی وہ مقدا ر جو بو ا ئی کے وقت ڈالی جا تی ہے یعنی فا سفو رس اور پو ٹا ش کی پوری مقد ار جبکہ نائیٹر وجن کھا د کی پہلی قسط ڈالیں۔رانی کے بعدزمین وتر آنے پر دوسے تین مر تبہ عا م ہل چلا کر زمین تیا ر کر کے کھیلیاں یا پٹڑیاں بنا لیں۔بہاریہ مکئی میں دوغلی اقسام کو 6 انچ اور سنتھیٹک اقسام کو7سے 8 انچ کے فاصلہ پر کاشت کریں۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 6 انچ ہونے کی صورت میں پودوں کی فی ایکڑ تعداد تقریبا 35000 جبکہ 7سے 8 انچ فاصلہ کی صورت میں یہ تعداد 26000سے 30000 ہو گی۔ آبپاش علاقوں میں بہاریہ مکئی کو ساڑھے تین فٹ کے باہمی فاصلہ پر بنائی گئی پٹڑ یوں پر بھی کاشت کیا جا تا ہے۔آبپاش علاقوں میں بہاریہ مکئی میں بوائی کے بعد دوسرا پانی ہفتہ بعد ضرورلگائیں تاکہ اگا اچھا ہوسکے۔ اچھی پیداوار کے لیے بارانی علاقوں میں مکئی ہمیشہ اڑھائی فٹ کے فاصلے پر ڈرل، پلانٹر، پور یا کیرا سے کاشت کریں۔بہاریہ مکئی سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار لینے کے لئے متوازن کھادوں کا استعمال بیحد ضروری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مکئی کے کاشتکارہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی+ دوبوری ایس او پی+ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔کاشتکار اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق مکئی کی متوازن کھادوں کے استعمال کے لئے موبائل ایپ" کھاد حساب" سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب میں گندم کے بیج کی قیمت میں 1000روپے کمی ، 5500 روپے فی بوری ہوگئی،محکمہ زراعت
-
کپاس کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاکر اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے‘ مریم نواز
-
اگر ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026 میں 400 روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا،، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن
-
پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز
-
دھان کےکاشتکارکھیتوں میں گوبھ سےلیکرمونجرنکلنےکے2 ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے د یں، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
-
ًبانس کی 1200 سے زائد اقسام کاشت کرکے فرنیچر انڈسٹری کو مزید فروغ دیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین
-
پاکستانی سائنسدانوں نے گلاب کی نئی قسم متعارف کرا دی، کسان ایک ایکڑ سے 15 لاکھ روپے تک کما سکیں گے
-
پاکستان سے آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی،نیپال، سپین سمیت کئی ممالک کو کھجورکی برآمدجاری
-
وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں، سید عاشق حسین کرمانی
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.