ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی طلبااورطالبات کومعیاری تعلیم دینےکیلئےکوشاں ہے،وائس چانسلر

بدھ 25 جنوری 2023 17:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہاہے کہ ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان جنوبی پنجاب کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جوطلبااورطالبات کومعیاری تعلیم دینےکیلئےکوشاں ہےجسے جلدازجلداپنےنئے کیمپس لاڑمیں اسی سال اکتوبرمیں شفٹ کردیاجائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے لاڑ کیمپس کادورہ کرنے کے موقع پرکیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسی سال اگلی نئی کلاسوں کاآغازاسی عمارت سے ہوگاپرانی بلڈنگ بی سی جی کیمپس کے طور پراستعمال ہوگی تاکہ جگہ کی کمی طلباءکےروشن مستقبل میں کوئی رکاوٹ نہ بنے۔ لاڑ کیمپس میں تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طالبعلموں کوانجینئر بننے میں مکمل تعاون فراہم کرےگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے پروجیکٹ انجینئر،رجسٹرار یو ای ٹی ڈاکٹرعاصم اور سی اینڈ ڈبلیوکا عملہ بھی موجود تھا۔

وائس چانسلر نے ایڈمن اور کیمیکل بلاک کی زیر تعمیر عمارت کابھی دورہ کیااوراور ایڈمن بلاک کی پہلی منزل کو کو جلد ازجلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی اوریونیورسٹی کی جامعہ مسجد کو مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ واپڈاحکام کو ہدایات دیں کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت میں میں بجلی کا کنکشن جلد از جلد لگا دیں۔