ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 25 جنوری 2023 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے دوران بالائی خیبرپختونخوا، با لائی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی 41، زیریں 16)، مالم جبہ 36، دروش 31، میر کھانی18، چترال 14، کالام 10، سیدو شریف 09، پٹن 14،بالاکوٹ 12، کاکول 08، مردان 04، چراٹ 01، پنجاب میں مری 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، اسلام آباد (گولڑہ 04، سید پور، سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 02)، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01) ،گجرات، اٹک 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 08)، گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 07، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان میں اسکردو اوربونجی میں 02ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بعض مقامات پر برفباری بھی ہوئی ، برف باری مالم جبہ 20،دروش، میر کھانی 19، کالام 13،چترال10، دیر 09، مری05،ا سکردو اور استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہو ئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 12، قلات منفی 11، کالام منفی 08، پارہ چنار، کوئٹہ منفی 07، ژوب، گوپس منفی 06، ہنزہ، اسکردو ، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، دالبندین منفی 04، مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔