Live Updates

حکومت چاہے جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے ،عمران خان ، پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کو نہیں روک سکتی،ملک عدنان ڈوگر

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ہوچکا ،عوام اور ورکرعمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال کے منتظر ہیں،رہنماء پی ٹی آئی

بدھ 25 جنوری 2023 20:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت چاہے جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے عمران خان اور تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت کو نہیں روک سکتی،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ہوچکا ہے ،الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر پنجاب میں متنازع افیسران تعینات کر رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت چاہے جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے عمران خان اور تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت کو نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سے امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ہوچکا ہے الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر پنجاب میں متنازع افیسران کو تعینات کر رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے کیلئے انہیں یقین دلایا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے پیٹرول،بجلی،گیس ودیگر اشیاء خورونوش پر مزید ٹیکس لگایا جائے گا،عوام جو پہلے ہی اس کرپٹ نااہل حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہے ان پر ایک بار پھر ان پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر نگران وزیراعلی پنجاب لگایا ہے تاکہ آنے والے الیکشنوں میں دھاندلی کی جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ عوام اور تحریک انصاف کے ورکر اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال کے منتظر ہیں،فواد چوہدری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات