خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان

جمعہ 27 جنوری 2023 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بالائی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات موسم ابر الود رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران چترال، دیر لوئر، دیر اپر، ملاکنڈ،بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ ، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھی صوبے کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعرات صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کلام منفی 16، چترال منفی 9 اور تیراہ خیبر میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔