Live Updates

سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف نا اہل کپتان کی الزام تراشی شرمناک ہے،حاجی محمد عارف چوہدری

اتوار 29 جنوری 2023 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پاٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما حاجی محمد عارف چوہدری نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف نا اہل کپتان کی الزام تراشی شرمناک ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے لاشیں اٹھائیں ہیں، نیازی کی طرح دوسروں پر الزام تراشی نہیں کی، قتل کا ڈرامہ پی ٹی آئی کی جانب سے عوام اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی بھونڈی سازش ہے جس کی پیپلزپارٹی شدید مذمت کر تی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بے جا بھڑکیں مارنی چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کو دیوار سے کون لگا رہا ہے،نیازی کاا نقلاب سیاسی موت مر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑنے کا احساس جلدی ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات