بیلہ حادثے کے ذمہ دارحکومت،بس کمپنی اور ڈرائیورہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 29 جنوری 2023 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے بیلہ بس حادثے میں اکتالیس افراد کی رحلت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے کے ذمہ دارحکومت،بس کمپنی اور ڈرائیورہیں بدقسمتی سے حادثات روزکا معمول بن گیے لیکن حکومت نہ کوئٹہ کراچی شاہراہ ڈبل کر رہے ہیں نہ کمپنی وڈرائیورکو جرمانہ یا سزادیتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات اوراس میں قیمتی جانیں ضائع ہوناروزکا معمول بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بیلہ بس حادثہ کے ذمہ داروں کوسزادی جائیں حادثات کے روک تھام کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ ڈبل ،حادثات کے ذمہ دارڈرائیورزو کمپنی کے خلاف بھی کاروائی کی جائیں۔حکومت بیلہ بس حادثہ کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔ بیک وقت اکتالیس جنازے بلوچستان سے بس ڈرائیور ،کوچ کمپنی یا حکومت کی غفلت کی وجہ اُٹھ رہے ہیں انہوں نے غم زدہ خاندان سے ہمدردی اور رحلت ہونے والوں کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔