پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ، حکومتی اقدام کو غریب عوام اور خصوصا تنخواہ دار طبقے پر معاشی خودکش حملہ ہے ،ایپکا بلوچستان

اتوار 29 جنوری 2023 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی اہشن بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کی مطابق ایپکا بلوچستان پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو مسترد کرتے ہوے حکومتی اقدام کو غریب عوام اور خصوصا تنخواہ دار طبقے پر معاشی خودکش حملہ قرار دیا ہے ایپکا بلوچستان کے صدر دادمحمد بلوچ نے کہاہیکہ مہنگاہی سے سب زیادہ ملازم طبقہ متائثر ہے کمرتوڑ مہنگائی نے غریب اور ملازم طبقہ کا جینادوبھر کردیا ملازمیں تنظیموں کو حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کیخلاف اٹھ کر سڑکوں پر آنا چاہیے انہوں نے حکومت کی جانب سے ملازمیں کے تنخواہوں سے کٹوتی کے چیمہ گوہیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ اس معاشی بحران سے نمٹنے کیلے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اپنے وزرائ اور مشیران کے فوج میں کٹوتی کرکے اپنے شاہ خرچیوں کو کم کریں جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے ملک کو انہیں نام نہاد عوامی نمائندہ گان نے دیمک کے طرح کھاکر معاشی طور پر کھوکلا کردیا ہے انہون نے کہاکہ ہمارے سیاستدان اپنے غلطیوں کے اصلاح کی بجاے ایک دوسرے پرالزام لگاکر پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں معاشی بحران اور موجودہ صورتحال کو ایک دوسرے پر تھوپ کر اپنے آپکو مبرا کررہیہیں انہوں نے کہاکہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد حل سیاستدانوں اور ملازمیں کے تمام اثاثہ جات کا جانچ پڑتال کرکے بے رحم احتساب کیا جاے انہوں نے کہاکہ اگر سرکاری ملاز میں کے تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی تو ملک گیر تحریک چلائینگے