Live Updates

آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،اسد عمر

پی ڈی ایم اس وقت خطرناک بیانات دے رہی ہے،واضح ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 30 جنوری 2023 12:11

آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،اسد عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 30 جنوری 2023ء) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے خطرناک ترین بیانات آ رہے ہیں،یہ آئین اور جمہوریت کو نہیں بلکہ سالمیت کو ہی خطرے میں لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آئین کھلم کھلا آئین سے بغاوت کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں،اس وقت انہوں نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر کے رکھا ہے،ملک میں جاری صورتحال پر سب کو تشویش ہے۔

واضح ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہی ہوں گے،آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،24 سال ملک میں آئین بننے نہیں دیا گیا،ملک کا سیاہ ترین لمحہ تھا جب پاکستان دو لخت ہوا،ایک حصہ عمران خان اور جمہوریت کے لیے کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ جبر کی بنیاد پر قوم کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی،ماضی میں بھی عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا جیسے قبول نہ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں جنرل الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اسد عمر اور سابق اسپیکر سبطین خان عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہونا ہوتے ہیں،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے چاہیے اس پر متفق ہوں،جسٹس جواد حسن نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بنایا۔

جسٹس جواد حسن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گورنر کو الیکشن کی تاریخ کے لیے خط لکھا؟ عدالت نے اسدعمر سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ آئین کیا کہتا ہے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات