Live Updates

فوری طور پر عمران خان نے جو ہمارے قائد آصف علی زرداری پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں: نرگس فیض ملک

یہ عمران خان کا وطیرہ ہی بن چکا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں،غلطیوں اور کوتاہیوں کی ذمے داری سیاسی مخالفین پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو نے کی کوشش کرتا ہے ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب

پیر 30 جنوری 2023 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عمران خان نے جو ہمارے قائد آصف علی زرداری پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں ان کی ایک منصفانہ انکوائری کرواکر اصل حقائق قوم کو بتائے جائیں یہ عمران خان کا وطیرہ ہی بن چکا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں،غلطیوں اور کوتاہیوں کی ذمے داری سیاسی مخالفین پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو نے کی کوشش کرتا ہے ،ان کا کہنا تھاکہ ویسے عمران خان کو مشورہ ہے کہ اگر وہ اپنی ناکامی کا ذمے دار اپنی زبان کو ٹھہرالیں تو بہتر ہو گا ان کا غرور،تکبر،ان کی ضد اور ان کی زاتی اناء کی وجہ سے ان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا مگر وہ اس کا ملبہ بھی دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات پاکستانی قوم اچھی طرح سے جانتی ہے کہ جب ہمارے قائد آصف علی زرداری پاکستان کے صدر مملکت تھے تو اس وقت ان کی حکومت پاکستان کی شائد وہ پہلی حکومت ہوگی کہ جس میں ملک بھر کے کسی ایک بھی کونے سے کسی بھی سیاسی مخالف پر ایک معمولی سی نوعیت کا بھی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا گیا تھا حالانکہ اس وقت ان کے سیاسی مخالفین روز رات کو اپنی طرف سے ان کی حکومت گراکر سوتے تھے عمران خان اور شیخ رشیدآصف علی زرداری پر بے بنیاد الزام لگانے کی بجاے اپنے چار سالہ حکومتی کارکردگی کا حساب دیں جو انہوں نے آج تک بھی نہیں دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات