ایشین ٹا ئیگر بنانے کا خواب دکھا نے والوں نے بھکاری بنا دیا ، سراج الحق

پوری قوم حکمرانوں کے سیاہ کار نا موں سے تنگ آ چکی ہے،حکمرانوں نے عوام کو ما یو سیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں د یا، امیر جماعت اسلامی

پیر 30 جنوری 2023 23:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایشین ٹا ئیگر بنانے کا خواب دکھا نے والوں نے بھکاری بنا دیا ، پوری قوم حکمرانوں کے سیاہ کار نا موں سے تنگ آ چکی ہے،حکمرانوں نے عوام کو ما یو سیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں د یا،آج غریب اپنے مسائل کے حل کے لئے مارے مار ے پھر رہے ہیں روزی ، روٹی غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ، قوم انتخا بات 2023ء میں سیاسی برہمنوں اور پنڈتوںکو مسترد کر دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری رضوان احمد رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کے دوران کیا، سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی کاشتکار تباہ ہو چکا ہے زرعی فصلوں کے لیے ا نپٹس کے ریٹ آسمان سے باتیں کر ر ہے ہیں کاشتکار کی فصل جب پک کر تیار ہو جاتی ہے پورے ملک میں تجارت پر کرپٹ حکمرانوں کا قبضہ ہے فصل کابد دیانتی سے انتہائی ریٹ کم کر دیے جاتے ہیںاور کاشتکاراسے فوری بچنے پر مجبور ہو تے ہیں، پوری دنیا میںزراعت پر جی ایس ٹی نہ ہے لیکن پاکستانی کشتکاروں سے جبری طور پر جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے یہ کسان پر بہت بڑا ظلم ہے اسے ختم کیا جائے تاکہ زراعت کو مذید تباہی سے بچایا جا سکی