جرائم کی صورتحال اور روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر مشتمل رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

بدھ 1 فروری 2023 22:56

جرائم کی صورتحال اور روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر مشتمل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلی ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں114اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں36موبائل ونقدی چھیننے،8موٹرسائیکل چھیننے اور70 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 3مقابلے ہوئے جس میں5جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ9 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر 150ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں21 اسٹریٹ کرمنلز و ڈاکو،27 کارلفٹرز،2 قاتل،15 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،18 منشیات فروش و سپلائیر جبکہ67 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں و کارروائیوں کے دوران 15 غیر قانونی اسلحہ ،5 کلو گرام چرس، 5 چوری کے موبائل فون اور35 مسروقہ گاڑیاں جن میں3 کاریں اور32 موٹر سائیکلیں شامل ہیں برآمد کیں ۔