سکھر،سیلاب متاثرہ خواتین میں گرم شال تقسیم کی گئیں

جمعرات 2 فروری 2023 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) نصاف وومین ونگ سکھر کاسیلاب و بارش متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جار ی ، سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کے تعاون سے متاثرہ خواتین میں گرم شال تقسیم کئے گئے ، غریب عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ، میڈم صفیہ بلوچ کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ سکھر ڈویڑن کے زیر اہتمام سکھر اضلاع کے سیلاب و بارش متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز پی ٹی ا?ئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کے تعاون سے بلوچ ہائوس پرانہ سکھر میںزیر نگرانی پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ سکھر ڈویڑن کی جنرل سیکریٹری میڈم صفیہ بلوچ کی100سے زائد متاثرہ خواتین کو موسم سرما کے حوالے سے گرم شال کے تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ سکھر ڈویڑن کی جنرل سیکریٹری میڈم صفیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ امپورٹیڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف بولنے والے سیاسی لیڈران کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اور انہیں رسواء کیا جا رہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے دور حکومت میں مہنگائی سمیت دیگر ملکی معمالات کنٹرول میں تھے لیکن جب سے امپورٹٰیڈ حکومت اقتدار میں ا?ئی ہے اس نے میں ملک میں مہنگائی کے طوفان برپا کر رکھے ہیں ، انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ حکومت بلخصوص سندھ کے اقتدار پر عرصہ کئی دہائیوں سے قابض پی پی حکومت نے غریب و مظلوم عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے ،حکومت وقت مہنگائی کم کرنے کے بجائے ملک میں مزید مہنگائی کے نت نئے طوفان برپا کرنے پر تلی ہوئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مظلوم عوام کیساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا۔