کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت ایرا کے نامکمل سکولوں کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

ہفتہ 4 فروری 2023 13:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) کمشنر ہزارہ شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت ایرا کے نامکمل سکولوں کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا جس میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مانسہرہ، تورغر، کوہستان اپر، لوئر اور کولئی پالس، سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران، مخکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ افسران اور سپیشل پلانگ آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایرا کے 146 نامکمل سکولوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد نامکمل سکولوں کی مکمل تعمیر کرنے کی ہدایت کی ، کمشنر ہزارہ نے تمام افسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ اپنے دفاتر سے نکل کر نامکمل سکولوں کا دورہ کریں اور ان کو مکمل کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :