آئی ایم ایف کا 2 پاورپلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہ

پلان کل (منگل )تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا ، رپورٹ

پیر 6 فروری 2023 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے ، نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے، پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل (منگل )تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی آج تک ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :