- ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت ، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری

منگل 7 فروری 2023 20:25

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ جنوری 2023ء میںاب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلز پر آئے 9687 مہمانوں کو چیک کیا گیاجبکہ ٹریول آئی سسٹم کے ذریعے 19835 مسافروں کو چیک کیا گیا۔

جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کو سیکیورٹی کے عمل کا مستقل فیچر بناتے ہوئے، بہاولپور پولیس نے سمارٹ آئی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر میںتقریبا 84ہوٹلوں اور47 بس اڈوں کو جوڑ رکھاہے۔

(جاری ہے)

سمارٹ آئی نظام پی ایس آر ایم ایس اور سی آر او کے ساتھ مربوط ہے۔

اگر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا کوئی شخص چیک ان کرتا ہے تو پولیس کو اطلاع بھیجی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ مہمانوں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ہوٹل آئی سسٹم اور مسافروں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ٹریول آئی سسٹم کا استعمال کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرCrime Control اورCrime Prevention میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہی