
ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
کشمیری عوام غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں
جمعرات 9 فروری 2023 16:26
(جاری ہے)
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی گھڑی میں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کشمیریوں کا حقیقی دوست اور محسن ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ حق خودارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم متحدہ مجلس عمل جموں و کشمیرنے سرینگر میں ایک بیان میںمقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام کی طرف سے ترکہ اور شام کے عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کو جامع مسجد سری نگر اور دیگر تمام بڑی مساجد، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما، محمد سلطان بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں ترکی اور شام میں قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پردکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اس تباہ کن آفت کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔کشمیری نمائندہ تنظیموں’’ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم، کشمیر Civitas؛ کشمیر ہاؤس ترکی؛ کشمیر گولوبل کمپئین؛ ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ اور تحریک کشمیر برطانیہ نے ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیے۔ اجلاسوں کے شرکانے کہا کہ کشمیری غم کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شامی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.