سکھر پولیس کا فلیگ مارچ بھی ناکام، نامعلوم چور تھانہ سی سیکشن کی حدود سے موٹر سائیکل لے اڑے

جمعہ 10 فروری 2023 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2023ء) سکھر پولیس کا فلیگ مارچ بھی ناکام، نامعلوم چور تھانہ سی سیکشن کی حدود سے موٹر سائیکل لے اڑے ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے فلیگ مارچ نکالا گیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے سکھر پولیس کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی بھی سکھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول نہیں کر سکی ہے ، فلیگ مارچ اور پولیس حمایت ریلی کے دوران نامعلوم چور وں نے بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھی اور تھانہ سی سیکشن کی حدود جناح میونسپل اسٹیڈیم کے باہر سے وجاہت ولد شعبان میرانی سکنہ نیو پنڈ سکھر کی سپر پاور موٹر سائیکل نمبر KHK.2373 ماڈل 2014 رنگ کالا نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے گہری تشویش پائی جا رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے�

(جاری ہے)