ض*الیکشن ٹریبونل میں سید خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

sعدالت نے تحریری دلائل جمع ہونے کہ بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 13 فروری 2023 20:00

{سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) الیکشن ٹریبونل میں سید خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سماعت کی ، سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ مکیش کمار اور سید طاہر شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ نثار بھنبھرو عدالت میں پیش ہوئے اوردونوں فریقین کے وکلا نے عدالت میں تحریری دلائل جمع کروادیئے ، عدالت نے تحریری دلائل جمع ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازیں سماعت ایڈوکیٹ نثار بھنبھرو نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما سید طاہر شاہ نے 2018 کے انتخابات میں این اے 206 سکھر 1 سے خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جبکہ ایڈووکیٹ مکیش کمارنے بتایا کہ عدالت نے تحریری دلائل جمع ہونے کہ بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔